سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی،ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان سے منی لانڈرنگ سےمتعلق بھی تحقیقات کرے گی
سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم دبئی سے امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے چھ سو چودہ کے ذریعےرات ڈیڑھ بجے دبئی سے اسلام آباد پہنچی .ٹیم سےملاقات کےلیے ملزموں کو اڈیالہ جیل سےایف آئی اے ہیڈ کوارٹر لایا جائےگا،،جس کےانتظامات بھی مکمل کرلیےگئےہیں .سکاٹ لینڈ یارڈعمران فاروق قتل کیس کےملزموں سےمنی لانڈرنگ سےمتعلق موجود ثبوتوں کی تحقیقات کرے گی.پاکستان میں تین روزہ قیام کے دوران سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے کراچی جانے کابھی امکان ہے.