آج رات اور کل بالائی کےپی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

22 مئی 2016 (15:37)
آج رات اور کل بالائی کےپی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق  گرمی کی حالیہ لہر جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں دو روز تک جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید چوبیس گھنٹے تک موجود رہے گی. آج رات اور کل بالائی کےپی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جس سے حالیہ گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ جائے گا. آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا. ، پنجاب اور کےپی کے میدانی علاقوں، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ڈویژن، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم آج رات پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے.
لاہور کا پارہ آج صبح سویرے تیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. پشاور میں درجہ حرارت چوبیس، اسلام آباد تئیس جبکہ کوئٹہ اور گلگت میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم بالائی فاٹا اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی ۔