وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے

22 مئی 2016 (14:38)

وزیراعظم نواز شریف اتوار کی صبح لندن کیلئے روانہ ہوئے. ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں. ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کرانے گئے ہیں۔ روانگی سے قبل وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دورے کے دوران ناصرف اپنا چیک کرائیں بلکہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سابق صدر آصف زردای بھی ان کی عیادت کیلئے آسکتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی پانچ سال قبل ہارٹ سرجری ہوئی، آپریشن میں پیچیدگی کے باعث اب تک ان کے صحت کے مسائل چل رہے ہیں۔ وزیراعظم گزشتہ ماہ بھی طبعیت کی خرابی کے باعث لندن طبی معائنے کے لئے گئے تھے۔