سینئیر طالبان کمانڈر نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی , افغان صدر کی جانب سےبھی ملا اختر منصور کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی : امریکی میڈیا

22 مئی 2016 (14:02)

پینٹاگون نے فضائی کارروائی میں افغان طالبان رہنما ملا اختر منصور کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی لیکن امریکہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے گریزاں تھا۔ اب امریکی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ملا اختر منصور حملے میں مارے جا چکے ہیں ۔
ترجمان پینٹاگون پیٹر کوک کے مطابق ملا اختر منصور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملا اختر منصور امن مذاکرات کے حامی اور بھارت نواز لابی کے مخالفین میں سے تھے . ملا اختر منصور پر حملے کی منظوری امریکی صدرباراک اوباما نے دی جنہیں پاک افغان سرحد کےقریب احمد وال کےعلاقے میں گاڑی میں نشانہ بنایا گیا. نوشکی سے دو لاشین ملنے کی اطلاعات بھی ہیں جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ملا اختر منصور اور ان کے ساتھی کی ہو سکتی ہیں ۔
nats