انسانی جلد کو ٹچ سکرین میں تبدیل کرنے والی انوکھی گھڑی تیار
پنسلوانیا(نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے نت نئے ڈیزائن کی جدید ترین گھڑیاں دیکھی ہی ہوں گی تاہم امریکہ میں ایسی گھڑی ڈیزائن کی گئی ہے جو انسانی جلد کو ٹچ سکرین میں تبدیل کردیگی۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کی کارنیگی میلون یونیورسٹی کے محققین کی تیار کردہ سکن ٹریک نامی ڈیوائس گھڑی اور انگوٹھی پر مشتمل ہے جس میں الیکٹروڈز کا استعمال کیا گیا ہے جو آپکی جلد کو ٹچ پیڈ میں تبدیل کردیتا ہے جبکہ انگوٹھی الیکٹریکل سگنل دیگی اور یوں آپ اپنی جلد کو ٹچ سکرین کے طوپر استعمال کرسکیں گے۔