تھائی لینڈ: شو کے دوران کوبرا سانپ نے تماشائیوں پر حملہ کردیا
بنکاک(نیٹ نیوز) کوبرا سانپ کا شمار رینگنے والے خطرناک جانوروں میں ہوتا ہے اور لوگ اس سے کئی میٹر دور رہنے میں ہی اپنی عافیت جانتے ہیں۔ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک شو کے دوران کوبرا بے قابو ہوکر تماشائیوں میں گھس گیا اور حملہ کردیا۔ اس اچانک حملے نے تماشائیوں کو خوفزدہ کردیا، لیکن خوش قسمتی سے کوبرا کسی کو نقصان پہنچائے بغیر واپس ہینڈلر کے پاس آگیا۔