دنیا کا پہلا خودکار سمارٹ بستر

22 مئی 2016
دنیا کا پہلا خودکار سمارٹ بستر

لندن(نیٹ نیوز) سست افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ اب صبح جاگنے کے بعد بستر کی چادر اور تکیہ درست کرنے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ سپین کی کمپنی نے ایسا جدید ترین بستر تیار کرلیا ہے جو یہ تمام کام خود ہی سرانجام دے سکتا ہے۔بستر میں موجود خود کار نظام بکھری ہوئی چادر کی تمام شکنیں درست کرکے اسے بستر پر پھیلا دیتا ہے۔ دنیا کا یہ پہلا خود کار بستر صرف 50 سیکنڈ ز میں بے ترتیب تکیے اور چادر کو ترتیب میں لاسکتا ہے۔