بین الاقوامی خلائی سٹیشن نے زمین کے گرد ایک لاکھ چکر مکمل کر لئے

22 مئی 2016

واشنگٹن (آن لائن) بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) نے سیارہ زمین کے گرد ایک لاکھ چکر مکمل کر لئے جب کہ ناپنے کی صورت میں یہ فاصلہ 2.6 ارب میل ہے۔ اس ہفتے اہم سنگِ میل عبور کرنے والے خلائی سٹیشن کا پہلا ماڈیول 17 برس قبل خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اب تک اس نے جو فاصلہ طے کیا ہے وہ مریخ سے آنے اور جانے کے 10 چکروں کے برابر ہے۔ اس منصوبے میں کئی ممالک کینیڈا، جاپان، روس اور یورپی خلائی ایجنسی شامل ہیں۔
خلائی سٹیشن