معذور امریکی میرین اہلکار نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرلی

22 مئی 2016

کھٹمنڈو(نیٹ نیوز) ایک ٹانگ سے معذور امریکی میرین اہلکار نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرلیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی معذور فوجی نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کیا۔ سٹاف سرجن چارلی افغان جنگ میں زخمی ہوگئے تھے۔مہم پر روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹاف سرجن چارلی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دنوں کی یادیں کسی آسیب کی طرح ان کا پیچھا نہیں چھوڑتیں۔