امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں جاسوسی کی سرگرمیاں بند کرے: چینی وزارت خارجہ

22 مئی 2016

بیجنگ (اے پی پی) چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ علاقے میں اپنی جاسوسی کی سرگرمیاں بند کر دے۔ چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی جاسوسی کی پروازوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی یہ سرگرمیاں بند کر دے کیونکہ اس سے چین کی سلامتی کے معاملات میں خلل واقع ہو رہا ہے۔