خطے میں امریکی فوجی موجودگی بدامنی کا سبب ہے: ایڈمرل علی فدوی
تہران(اے پی پی) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے علاقے میں امریکی فوجی موجودگی کو بدامنی کا سبب قرار دیا ہے۔ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی شرانگیزیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی علاقے میں وسیع بدامنی کا سبب بنے گی۔