صرف استعفے کا اعلان کافی نہیں ترک وزیر خارجہ کو جیل میں بند کیا جائے: روس

22 مئی 2016

ماسکو (اے پی پی) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ترک وزیر خارجہ کے استعفے کے اعلان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں جیل میں بند کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے یہ بات ترک وزیر خارجہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی کہ اگر کوئی داعش اور ترکی کے درمیان رابطوں کو ثابت کر دے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔