پاکستانی لڑکی مونا پرکاش مہتانی نے کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا

22 مئی 2016

لندن (این این آئی) پاکستانی لڑکی مونا پرکاش مہتانی نے کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مونا پرکاش حیدر آباد کی رہائشی ہیں اور اپنے علاقے میں تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر انہیں کامن ویلتھ کے لندن سیکرٹریٹ میں کامن ویلتھ یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا جس کی تصدیق ان کے والد نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر کی۔ واضح رہے یہ ایوارڈ 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو ایسے کام کرنے پر دیا جاتا ہے جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہوا ہو۔ مونا پرکاش کامن ویلتھ کے 53 رکن ممالک کے نوجوانوں میں 17 فائنلسٹ امیدواروں میں شامل تھیں وہ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد امیدوار ہیں۔ مونا پرکاش مہتانی کو اس سے قبل یوان ڈی پی اور امن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
پاکستانی لڑکی ایوارڈ