پناہ گزینوں کو ترکی واپس بھیجنا محفوظ نہیں: یونانی ججز، ایمنسٹی کا اظہار تشویش

22 مئی 2016

ایتھنز (آن لائن) یونان کے ججوں کا کہنا ہے کہ شام سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کو واپس ترکی نہیں بھیجنا چاہئے کیونکہ ترکی ان کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یونان کے ججوں کے اس فیصلے نے پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ہوئے معاہدے پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔