لوڈشیڈنگ میں کمی کا دعویٰ، بھارتی وزیر توانائی کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی

22 مئی 2016

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی وزیر برائے توانائی پیوش گویال لوڈ شیڈنگ میں کمی اور توانائی کے شعبے میں بہتری کے حوالے سے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران کمرے کی بجلی چلی گئی۔ واضح رہے پریس کانفرنس میں انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ بھارت نے کھپت سے زیادہ بجلی حاصل کر لی ہے۔