نمل یونیورسٹی تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے : قاضی ساجد

22 مئی 2016

مانچسٹر(نامہ نگار) کمیونٹی ویلفیئر اتاشی قاضی ساجد نے کہا کہ نمل یونیورسٹی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ نمبل فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ دنیا میں ہمارا وقار بلند ہو۔ نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم میموریل ہسپتال نے انسانیت کی بھلائی اور تعلیم کیلئے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دئیے فنڈ ریزنگ تقریب میں عمران خان کو گلدستہ پیش کیا تھا۔