شور کرنیوالے خود آف شور نکلے، لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کردینگے: احسن اقبال

22 مئی 2016
شور کرنیوالے خود آف شور نکلے، لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کردینگے: احسن اقبال

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نیوز رپوٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹی او آر پر پارلیمانی کمیٹی بن چکی ٹی او آرز ایسے ہونے چاہئیں کہ اس پل صراط سے سب گزریں۔ آف شور کمپنیوں کے واویلا سے آسمان سر پر اٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بعد ٹی وی ٹاک شوز اور جلسوں میں عدالت نہیں لگانی چاہیے۔ آف شور کا شور مچانے والے در اصل 2018ء کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں ۔ کسی بھی بہانے سے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں قومی مفادات کے منافی ہیں۔ سی پیک کا خطے میں مرکزی کردار ہے۔ آدھی سے زیادہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے۔ 2018ء میں لوڈشیڈنگ کے جن کو مکمل بوتل میں بند کردیں گے۔