ای او بی آئی کا یکم اگست سے اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ

22 مئی 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ای او بی آئی نے لاکھوں بوڑھے، معذور اور خواتین پنشن یافتگان کو پنشن کے حصول میں طویل قطاروں اور انتظار کی صعوبتوں سے بچانے کیلئے بینکاری کا جدید ترین نظام اپنا لیا ہے۔ایک نجی بینک کے اشتراک سے یکم اگست 2016ء سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کا اہتمام کیا ہے۔بائیومیٹرک رجسٹریشن اور مفت اے ٹی ایم کارڈکے اجراء کا عمل تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔