قیدیوں کی رہائی کیلئے پاکستان کا سعودی عرب سے رابطہ‘ وکلا ٹیم مقرر

22 مئی 2016

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیلئے بہترین وکلا ٹیم مقرر کردی ہے۔ سرکاری سطح پر بھی قیدیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق سعودی عرب میں 2393 افراد جو کہ مختلف جرائم کی پاداش مین جیل کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں، ان میں منشیات کے 868، چوری 358، حرام کاری 71، جعلسازی 271، جھگڑے 37، قتل 64 رشوت ستانی 47 اور متفرق مقدمات میں 677 افراد جیلوں میں بند ہیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...