سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 5 بنچ تشکیل

22 مئی 2016

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے 5بینچ تشکیل دیدیئے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس مقبول باقر،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس طارق پرویز، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس شیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان لاہور رجسٹری میں23سے27مئی تک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کریگا۔