اسلام آباد: ائرپورٹ کا رن وے کل 5 گھنٹے بند رہیگا

22 مئی 2016

اسلام آباد (این این آئی) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ کا رن وے 23 مئی کو دوپہر 1بجے سے شام 6 بجے تک 5 گھنٹے بند رہیگا۔ سول ایوی ایشن ترجمان نے بتایا کہ بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کو مرمت کی غرض سے بند کیا جا رہا ہے اور اس دوران تمام پروازیں معطل رہیں گی۔