پانامہ پیپرز‘ پارلیمنٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے: ماروی میمن

22 مئی 2016

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت و بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے پارلیمنٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اتفاق رائے سے ٹی او آرز کے لئے کمیٹی بنائی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرح باقی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی بردباری کا مظاہرہ چاہئے، ملک کی تعمیرو ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ڈیبٹس فار گریٹ مائنڈزکے سیمینار سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عطاالرحمن، سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر ہما بقائی، ٹی سی ایس کے عبد المنان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر مملکت و بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سے اس وقت 5.3 ملین غریب خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔