کراچی:چھٹیوں کے باوجود کھلنے والے 46 نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل

22 مئی 2016

کراچی(این این آئی) کراچی میں چھٹی کے باوجود کھلنے والے 46 نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گرمی کی شدت کے باعث سکولوں کی چھٹیوں کا اعلان قبل از وقت کردیا تھا جس پر نجی سکولوں نے عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ہفتہ کو سندھ حکومت کی چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف سکولوں پر چھاپے مارے اور چھٹی کے باوجود کھلنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی۔