گوجرانوالہ: پولیس نے پوست سے بھرا ٹرک پکڑ لیا،2 ملزم گرفتار، نشاندہی پر گودام سے بھی برآمد، مالک فرار

22 مئی 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس نے شیخو پورہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے پوست سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ 2 گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر گودام سے بھی برآمد کرلیا گیا۔ کھیالی پولیس نے شیخوپورہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے اسد کالونی کے قریب پوست سے بھرا ہوا ٹرک اور گودام میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی پوست برآمد کر کے دو ملزمان شاہ جہاں اور بلال کو گرفتار کر لیا جبکہ پوست کا مالک طارق فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔