شاہ کوٹ، قصور، پاکپتن، سرائے عالمگیر، بوڑھے شخص، خاتون اور 2 نوجوانوں کی خودکشی

22 مئی 2016

شاہ کوٹ/ قصور/ پاکپتن/ سرائے عالمگیر (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) شاہ کوٹ، قصور، پاکپتن، سرائے عالمگیر میں بوڑھے شخص خاتون اور 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں وارڈ نمبر8 میں گھریلو ناچاقی پر ایک 70 سالہ بوڑھے شخص اکرم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ قصور میں سرائے مغل کے علاقہ نیاز بیگ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ صوبیہ بی بی کا اپنے خاوند سلیم کے ساتھ گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا، دونوں میاں بیوی میں منہ ماری ہو گئی اور دلبرداشتہ صوبیہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ علاوہ ازیں پاکپتن اور سرائے عالمگیر میں 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی۔ گائوں 163/Eb کے عمران کا کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے طیش میں پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ جُھول کر خود کشی کر لی۔ سرائے عالمگیر کے محلہ خالد آباد کی ذوالفقار نے نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھالیں۔