وہاڑی: ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم بھائی جاں بحق

22 مئی 2016

وہاڑی (نامہ نگار) ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار تین طالب علم بھائی جاں بحق ہوگئے۔ فرید ایکسپریس گزشتہ روزکراچی جانے کیلئے 2 بجکر 15 منٹ پر پکھی موڑ پہنچی تو مقامی سکول کے طالبعلم عارف عمر 18 سال کلاس ہشتم، جاوید عمر 16 سال کلاس ہفتم، شاہد عمر 10 سال کلاس پنجم موٹر سائیکل پر اپنے گائوں 571/ ای بی جا رہے تھے، پھاٹک کراس کرتے وقت اچانک انکی موٹر سائیکل بند ہوگئی اور فرید ایکسپریس سر پر آن پہنچی جس سے موٹر سائیکل سوار تینوں سگے بھائی اسکی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں بھائیوں کی نعشیں جب گھر پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ مرحومین انور بھٹی نمبردار کے لخت جگر تھے۔