اقوام متحدہ: اسرائیلی پوسٹر میں بیت المقدس کو دارالحکومت دکھانے پر اسلامی ممالک کا احتجاج

22 مئی 2016

اقوام متحدہ (اے پی پی) اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیل میں نصب ایک پوسٹر پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور جنرل اسمبلی کے صدر موگنیز لیکتوف کے نام الگ الگ مراسلوں میں، دنیا کے57 اسلامی ملکوں کی جانب سے مذکورہ پوسٹر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پوسٹر میں بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت ظاہر کیا گیا ہے۔ بیت المقدس پر اسرائیل کے حق حکمرانی پر تاکید کرنے والا کوئی بھی اقدام، قانونی، سیاسی اور اخلاقی قوانین کے منافی اور ناقابل قبول ہے۔ فلسطین کے عوام آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا درالحکومت بیت المقدس ہو گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...