اسلام آباد میں پانی کا شدید بحران‘ وزیراعظم ہا¶س بھی زد میں آگیا‘ پائپ لائن پھٹنے سے سپلائی معطل

22 مئی 2016

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں پانی کے شدید بحران کی زد میں وزیر اعظم ہاﺅس بھی آگیا۔ ہفتے کے روز پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیراعظم ہاﺅس‘ سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں اور رہائشگاہوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ جن علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی ہے، ان میں فائیو سٹار ہوٹل کے عقب میں واقع رہائشگاہیں‘ گلشن جناح ، گلگت بلتستان ہاﺅس‘ پی این سی اے اور دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گلشن جناح میں پانی کا بحران گزشتہ بیس دنوں سے جاری ہے جس پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد/ پانی بحران