مصری طیارے کے حادثے سے پہلے ٹوائلٹ میں دھو ئیں کا پتہ چلا تھا
قاہر ہ(آن لائن+ بی بی سی) مصری طیارے کے کو بحیرہ روم میں حادثے کا شکار ہونے سے قبل اس کے کیبن سے دھوئیں کے الرٹ ملے تھے۔ایوی ایشن ہیرلڈ کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق طیارے کا سنگل منقطع ہونے سے چند منٹ قبل ٹوائلٹ اور طیارے کے بجلی کے نظام میں میں دھوئیں کا پتہ چلا تھا۔مصر کی ہوائی کمپنی ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ کچھ بھی ہو ایک بات تو یقینی ہے کہ اس حادثے کی بعد مصر کی سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوگی۔ فوج کے مطابق طیارے کے ملبے کی تلاش کے دوران لائف جیکٹس، طیارے کی نشستوں کے کچھ حصوں کے علاوہ ایسی اشیا ملی ہیں جن پر واضح طور پر ’ایجپٹ ایئر‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔