امریکہ مسلمانوں کو یورپ میں بسانے کی سازش کر رہا ہے: وزیر اعظم ہنگری

22 مئی 2016

بڈاپسٹ(صباح نیوز)ہنگری کے وزیراعظم کے چیف آف سٹاف یانوش لازار نے امریکی صدر باراک اوباما پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یورپ کی جانب ہجرت کرنے والوں کی حمایت امریکہ اس لیے کر رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلمان یورپ میں آباد ہو کر یورپ کی معیشت کو بری طرح متاثر کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ یورپ کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے اور امریکہ یورپ کو بلیک میل کرنے کے لیے ایسے حربے استعمال کر رہا ہے ۔