پاکستان کابل کو نظرانداز کرکے طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا: افغان سفیر

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے کہاہے کہ افغانستان نے کسی مدد کے بغیر حزب اسلامی سے مذاکرات کئے ٗ دوماہ میں معاہدے پر پہنچ گئے ٗ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور مفاہمتی عمل میں اعتماد کا فقدان ہے۔ پاکستان کابل کو نظرانداز کرکے طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا۔