کراچی میں رینجرز کا پرنٹنگ پریس پر چھاپہ فطرانہ‘ زکوۃ کے نام پر بھتے کی پرچیاں برآمد

22 مئی 2016
کراچی میں رینجرز کا پرنٹنگ پریس پر چھاپہ فطرانہ‘ زکوۃ کے نام پر بھتے کی پرچیاں برآمد

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان رینجرز سندھ نے پرنٹنگ پریس کی تلاشی کے دوران فطرانہ، زکوٰۃ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کرلی ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ان پرچیوں پر عوام سے تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے فطرانہ، زکوٰۃ اور بھتہ وصول کیا جانا تھا۔ پاکستان رینجرز سندھ نے تمام پرنٹنگ پریس مالکان سے التماس کیا ہے ایسی پرچیاں چھاپنے سے اجتناب کریں۔