کراچی‘ لیاری گینگ وار کے 2 ارکان پولیس افسر کے بیٹے سمیت 8 ملزم گرفتار ڈاکو مقابلے میں ہلاک

22 مئی 2016
کراچی‘ لیاری گینگ وار کے 2 ارکان پولیس افسر کے بیٹے سمیت 8 ملزم گرفتار ڈاکو مقابلے میں ہلاک

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے لیاری گینگ وا کے 2 ارکان اور پولیس افسر کے بیٹے سمیت 8 ملزم گرفتار کرلئے جبکہ ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا جس کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔