سجاول : پی پی پی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر شمس اور ان کے بھائی سمیت 3افراد قتل
سجاول/ میرپور بٹھورو (نامہ نگاران) سجاول کی تحصیل میرپور بھٹورو میں شورو اور سید برادری میں خونریز تصادم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی تحصیل سجاول کے سابق نائب صدر ڈاکٹر شمس شورو اور ان کے بھائی شہزاد شورو سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میاں عبداللہ کے علاقے میں شورو اور سید برادری کے درمیان ہونے والی معمولی تلخ کلامی خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی ۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل سابق وائس صدر ڈاکٹرشمس شورو اور اس کا بھائی شہزاد شورو سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔