ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ارم فاروقی کی رکنیت معطل مصطفی کمال، انیس قائم خانی کو بھائی سمجھتی ہوں: ارم

22 مئی 2016
ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ارم فاروقی کی رکنیت معطل مصطفی کمال، انیس قائم خانی کو بھائی سمجھتی ہوں: ارم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ارم فاروقی کی تنظیمی رکنیت 3 ماہ کیلئے معطل کردی گئی۔ اعلامیہ ایم کیوا یم کے مطابق نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ارم فاروقی کی رکنیت معطل کی گئی۔ ارم فاروقی دو ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ایم کیو ایم ارم عظیم فاروقی نے تنظیمی رکنیت معطل کئے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ متحدہ نے آج ایک مخلص کارکن کھو دیا، امن کا پیغام عام کرنا جرم بن گیا۔ کسی کو پارٹی چھوڑنے یا شمولیت کیلئے دھمکیاں نہ دی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق معطلی کا باعث بننے والی ویڈیو میں ارم عظیم فاروقی نے کہا تھا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو بھائی سمجھتی ہوں اور انہیں بھائی کہتی رہوں گی، انکے ساتھ اتنا عرصہ تعلق رہا، پاکستان کے جھنڈے کی ہمیشہ سے تعظیم کرتی ہوں اور کرتی رہونگی۔ کارکنوں سے آپس میں تفرقہ نہ ڈالنے کی درخواست ہے۔
ارم فاروقی