کشمیر میں مظالم، بابری مسجد، گجرات میں مسلمانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے بھارت پر حملے کئے جائینگے: داعش کی دھمکی، ویڈیو جاری

22 مئی 2016

نئی دہلی (رائٹرز) بھارتی وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں فسادات کے دوران مسلمانوں کی شہادت کشمیر میں مظالم، بابری مسجد کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے داعش نے بھارت میں حملوں کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے مسلمان ہندوؤں کے ساتھ رہتے ہیں جو گائیوں، درختوں اور سورج کی پوجا کرتے ہیں، وہ ہماری خلافت کے علاقوں کا سفر کریں، جہاں وہ اچھے کام کرسکیں گے۔ اسلام کی تبلیغ سے انہیں کوئی نہیں روکے گا، تمہاری جائیداد کا تحفظ ہو گا۔ دوسرا جنگجو پیغام میں کہتا ہے داعش مسلمانوں کو آزاد کرانے کیلئے تلواروں کے ہمراہ جلد بھارت آئیگی۔ جنگجو ابو سلمان الہندی نے شامی صوبے حمص سے پیغام جاری کیا ہے۔