5 ویں کے مصری طالب علم کا امتحان میں جواب سوشل میڈیا پر مقبول

22 مئی 2016

قاہرہ (بی بی سی) مصر میں ایک سکول کے بچے نے اپنے امتحانی پرچے میں ایک جملہ لکھا جس نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔ اسامہ احمد حماد کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مصر کے خطے جزیرہ نما سینا میں پانچویں کلاس میں پڑھنے والے احمد حماد نے امتحان میں ماں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لکھا ’میری ماں مر گئی، اور اس کے ساتھ سب کچھ ختم ہو گیا۔‘ احمد اسامہ کے پرچے کو چیک کرنے والے استاد نے جب یہ پڑھا تو انھوں نے اس کی تصویر کھینچ لی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ اسکے بعد جامعہ الازہر کے امام نے 11 سالہ احمد حماد کی پڑھائی کا سارا خرچ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اس سے پہلے صوبائی گورنر نے حماد کو قاہرہ کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی پیشکش بھی تھی۔