صدارت نہ کرنے کی خبر درست ہے‘ رضا ربانی نے واک آئوٹ نہیں کیا: ترجمان چیئرمین سینٹ

22 مئی 2016

کراچی (این این آئی) چیئرمین سینٹ ترجمان نے اس خبر کو غلط قرار دیا ہے کہ میاں رضا ربانی سینٹ کے اجلاس کے د وران ایوان سے واک آوٹ کرگئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں جوڈیشل کمشن کے ٹی آر اوز پر پارلیمانی کمیٹی کیلئے جب تحریک آئی تو چیئرمین سینٹ کی طرف سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی خبر درست ہے لیکن واک آوٹ کرجانے کی بات درست نہیں ہے۔