قلعہ دیدار سنگھ: لڑکی سے زیادتی کا الزام‘ دکاندار پر تشدد‘ منہ کالا کرکے جوتوں کے ہار پہنا دئیے

22 مئی 2016

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) قلعہ دیدار سنگھ میں 12 سالہ لڑکی سے دست درازی کے الزام پر لوگوں نے 35 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر منہ کالا کر کے جوتوں کے ہار پہنا دئیے۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز کوٹ اسحاق کی گلی یونین کونسل والی کے ایک بیوٹی پارلر میں صفائی کرنے والی 12 سالہ لڑکی (آ) دختر مشتاق نے پارلر کے سامنے واقع دکاندار اعجاز سے پارلر کے تالے کھول کر دینے کا کہا اور پھر اعجاز پر الزام عائد کر دیا کے اس نے پارلر میں آ کر مجھ سے نیل کٹر مانگنے کے بہانے دست درازی کی کوشش کی۔ ملزم اعجاز کی اہلیہ نے بتایا کے میرا خاوند بے گناہ ہے جسے لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور منہ کالا کرکے اسے جوتوں کے ہار پہنائے اور عالم چوک چوکی پولیس کے حوالے کر دیا۔ دریں اثناء متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔