یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے: شاہد خاقان عباسی

22 مئی 2016
یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اضافے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روس اور ایران کے ساتھ مل کر گیس کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں ے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ آف شور کمپنی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں لیکن غیرقانونی طریقے سے رقم منتقل کرنا جرم ہے۔