لاہور میں 42 لاکھ کی وارداتیں‘ فیروزوالا: مزاحمت پر دکاندار سمیت 2 افراد زخمی

22 مئی 2016
لاہور میں 42 لاکھ کی وارداتیں‘ فیروزوالا: مزاحمت پر دکاندار سمیت 2 افراد زخمی

لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور میں 42 لاکھ کی وارداتیں‘ فیروزوالا میں مزاحمت پر 2 افراد زخمی ہو گئے۔ گلبرگ میں شاہدکے گھر سے 28لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان چوری ہوگیا ہے‘ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں لیاقت کے گھر سے6 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، ہنجروال میں صدیق کی فیملی سے 4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، بادامی باغ کے علاقہ عبدالقیوم روڈ پر آصف کی فیکٹری میںگھس کر ایک لاکھ 90ہزار، ستوکتلہ میں منصور سے 75ہزار اور موبائل، مصطفی ٹائون میں شاہ محمد سے 50ہزار اور موبائل، وحدت کالونی میں عمران سے 40ہزار اور موبائل، شادمان میں اصغر سے 37 ہزار اور موبائل، جنوبی چھائونی میں عتیق سے 30 ہزار اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ چوروں نے ستوکتلہ میں ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب حسن رضا کی سرکاری کار، قلعہ گجر سے شہ زور ڈالہ، مغلپورہ سے فیصل،گجرپورہ سے شہزاد، شیراکوٹ میں نعمان، نواں کوٹ میں اسحاق، شمالی چھائونی میں جنید، مناواں میں علی، ہربنس پو رہ میں جعفر، کوٹ لکھپت میں سے سلیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے دکاندار سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا دیگر وارداتوں میں لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ جی ٹی روڈ بس سٹاپ فیروزوالا کے قریب ڈاکوئوں نے سٹور میں گھس کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو دکاندار اصغر علی نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ سگیاں چوک کے قریب ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر گولی مارکر نوجوان کو زخمی کر دیا۔ ڈاکو سگیاں چوک کے قریب جمال شاہ کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی‘ موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ لی اور فرار ہو گئے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...