پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہونگی، نوٹیفکیشن جاری

22 مئی 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہونگی جبکہ تعلیمی ادارے 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔