وزیر بلدیات بلوچستان کے بیٹے کی بازیابی کیلئے چھاپے، کئی مشتبہ افراد گرفتار

22 مئی 2016

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے صوبائی وزیر بلدیات کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے دو ٹیمیں جو آر پی او کوئٹہ اور ڈی آئی جی کرائمز پر مشتمل ہیں تشکیل دی ہیں ٹیموں نے پشین، قلعہ عبداللہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر چھاپے مارے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔