میوہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر خراب، نعشیں بدبو چھوڑنے لگیں
لاہور(نامہ نگار)میو ہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر خراب ہونے سے لاشیں تعفن چھوڑنے لگیں۔ بتایا جاتاہے کہ میو ہسپتال ڈیڈ ہائوس کے دونوں فریزر شدید گرمی کے باعث خراب ہو گئے، جس کی وجہ سے فریزرزمیں کئی روز سے موجود نامعلوم افراد کی لاشیں گلنے سڑنے لگیں ہیں، ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ اس بارے میں متعدد بار انتظامیہ کو بتایا مگر انہوں نے تاحال فریزر ٹھیک کروانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں، جس وجہ سے ڈیڈ ہائوس میں شدید تعفن پھیلا ہوا ہے اور ملازمین بدبو کے باعث منہ پر رومال رکھ کر ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک فریزر کو ٹھیک کروا لیا گیا ہے اور دوسرے کو کل تک ٹھیک کرا لیا جائے گا۔