جولائی کے آخر تک 472 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیے جائیں گے: ڈی سی او

22 مئی 2016
جولائی کے آخر تک 472 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیے جائیں گے: ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے 472ایسے سکول جن کا پانی کے سیمپل ٹھیک نہیں تھے ان میں واٹر فلٹریشن پلا نٹس جولائی کے آخر تک لگا دئیے جائیں گے‘ محکمہ ورکس اینڈ سروسز،ایجوکیشن اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا نے والی فرم اس کام پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا 190ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ ڈی سی او کی زیر صدارت شہر میں نئے پارکنگ پلا زہ بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پو لیٹیکل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ نا صر سعید ،ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی، ای ڈی او (فنانس) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ بتایا گیا کہ پارکنگ کے حوالے سے کا فی مسائل ہیں‘ حل کیلئے نئے پارکنگ پلا زوں کی ضرورت ہے ‘ فیصلہ کیا گیا کہ جیل روڈ،نیلا گنبد،داتا دربار،ہال روڈ،شیرانوالہ گیٹ ،سرکلر روڈ اور ٹا ئون ہال لو ئر مال پر نئے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے۔