قومی کانفرنس برائے ادب اطفال آج منعقد ہوگی، معروف ادیب و شاعر لیکچرز دینگے

22 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اکادمی ادبیات اطفال، ماہنامہ ’’پھول‘‘ اور پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی کے اشتراک سے ’’امن اور ترقی بذریعہ ادب اطفال‘‘ کے موضوع پر کانفرنس آج بروز اتوار لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ جس میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے بچوں کے ادیب شرکت کریں گے۔ معروف ادیب و دانشور امجد اسلام امجد، بشری رحمن، ڈاکٹر امجد ثاقب، کامران لاشاری، ڈاکٹر تحسین فراقی، ابصار عبدالعلی، ڈاکٹر مسرت کلانچوی، پروفیسر حمیدہ شاہین، پروفیسر ہمایوں احسان، مولانا طارق جاوید عارفی، حفیظ طاہر، ساجد حسن درانی ودیگر اصناف ادب کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔