عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں: بلال یاسین
لا ہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ پی پی 139کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں خصوصا موسم گرما کے دوران پینے کے صاف پانی کی متواتر سپلائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اسی طرح لوڈشیڈنگ کے حوالے سے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نئے ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے ساتھ پرانے ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے انتخابی دفتر موہنی روڈ پر ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںکہا کہ حلقہ پی پی 139کو سہولتوں کے اعتبار سے لاہور کا ماڈل حلقہ بنایا جائے گا اور لوگوں کے جائز مسائل فوری حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک ایسا پاکستان تشکیل دینے میں سرگرم عمل ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح خوابوں کی عملی تعبیر ہوگا۔