منتخب نمائندے وزیراعلیٰ کے تعلیمی روڈ میپ پروگرام کا حصہ بینں: اقبال چنٹر

22 مئی 2016
منتخب نمائندے وزیراعلیٰ کے تعلیمی روڈ میپ پروگرام کا حصہ بینں: اقبال چنٹر

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرکو آپریٹو محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے فروغ تعلیم کا عمل تیز کرنے کیلئے وزیراعلی کے روڈ میپ پروگرام کا حصہ بنیں۔ ارکان اسمبلی وزیراعلی کی ٹیم کا ہراول دستہ ہیں ان کے موثر کردار کے بغیر فروغ تعلیم کے اہداف حاصل نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر گرلز ہائی سکول قائم کئے جائیں گے ۔اس مقصد کے لئے اگلے بجٹ میں مناسب رقوم مختص کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈویژ نز کی سطح پر پورے صوبے کا دورہ شروع کر دیا ہے ۔