حکومت صنعتوں کے درآمدی خام مال پر کسٹم ڈیوٹی واپس لے: لاہور چیمبر

22 مئی 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صددر شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ وفاقی بجٹ 2016-17ء میں صنعتوں کے درآمدی خام مال پر کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کا اعلان کرے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئے اور یہ عالمی منڈی میں مدمقابل ممالک کا زیادہ بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ مینو فیکچرنگ سیکٹر معاشی انفراسٹرکچر کا سب سے اہم ستون ہے۔