وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث 10 جون کو بجٹ پیش کریں گی

22 مئی 2016
وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث 10 جون کو بجٹ پیش کریں گی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کے نئے مالی سال کابجٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 450 ارب رکھا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث 10 جون کو بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گی۔حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں تعلیم کے لئے 42 ارب روپے، صحت کے لئے 26 ارب، لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 6 ارب ،دیہات میں سڑکوں کے لئے 30 ارب اور’’ اورنج لائن‘‘ منصوبے کے لئے 10 ارب روپے رکھے جارہے ہیں۔آب پاشی کے لئے 40 ارب ، زراعت کے لئے 12 ارب شہری ترقی کے لئے 16 ارب اور توانائی کے لئے 18 ارب روپے رکھے جارہے ہیں۔نئے بجٹ میں 142 نئے ترقیاتی پروگرام شامل ہوں گے۔